پس جب یہ عورتیں اپنی عدت پوری کرنے کے قریب پہنچ جائیں تو انہیں یا تو قاعده کے مطابق اپنے نکاح میں رہنے دو یا دستور کے مطابق انہیں الگ کر دو اور آپس میں سے دو عادل شخصوں کو گواه کر لو اور اللہ کی رضامندی کے لیے ٹھیک ٹھیک گواہی دو۔ یہی ہے وه جس کی نصیحت اسے کی جاتی ہے جو اللہ پر اور قیامت کے دن پر ایمان رکھتا ہو اور جو شخص اللہ سے ڈرتا ہے اللہ اس کے لیے چھٹکارے کی شکل نکال دیتا ہے اور اسے ایسی جگہ سے روزی دیتا ہے جس کا اسے گمان بھی نہ ہو اور جو شخص اللہ پر توکل کرے گا اللہ اسے کافی ہوگا۔ اللہ تعالیٰ اپنا کام پورا کرکے ہی رہے گا۔ اللہ تعالیٰ نے ہر چیز کا ایک اندازه مقرر کر رکھا ہے
Surah At-Talaaq 65:2-3 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi
قرآن
آپ بہت کچھ اٹھائے ہوئے ہیں۔ اللہ آپ کی حد کو سب سے بہتر جانتا ہے اور طاقت سے زیادہ نہیں مانگتا۔
اللہ تعالیٰ کسی جان کو اس کی طاقت سے زیاده تکلیف نہیں دیتا، جو نیکی وه کرے وه اس کے لئے اور جو برائی وه کرے وه اس پر ہے، اے ہمارے رب! اگر ہم بھول گئے ہوں یا خطا کی ہو تو ہمیں نہ پکڑنا، اے ہمارے رب! ہم پر وه بوجھ نہ ڈال جو ہم سے پہلے لوگوں پر ڈاﻻ تھا، اے ہمارے رب! ہم پر وه بوجھ نہ ڈال جس کی ہمیں طاقت نہ ہو اور ہم سے درگزر فرما! اور ہمیں بخش دے اور ہم پر رحم کر! تو ہی ہمارا مالک ہے، ہمیں کافروں کی قوم پر غلبہ عطا فرما
Surah Al-Baqara 2:286 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi
دعا
موسیٰؑ نے بھی اپنی ذمہ داری کا بوجھ محسوس کیا اور دعا کی: اے رب، میرا سینہ کھول دے اور میرا کام آسان کر دے۔
موسیٰ (علیہ السلام) نے کہا اے میرے پروردگار! میرا سینہ میرے لئے کھول دے اور میرے کام کو مجھ پر آسان کر دے اور میری زبان کی گره بھی کھول دے تاکہ لوگ میری بات اچھی طرح سمجھ سکیں
Surah Taa-Haa 20:25-28 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi
روزانہ ایک تسلی ای میل پر
لاگ ان کریں محفوظ کرنے اور روزانہ ای میل پانے کے لیے لاگ ان کریں۔