اوراس چیز کی آرزو نہ کرو جس کے باعﺚ اللہ تعالیٰ نے تم میں سے بعض کو بعض پر بزرگی دی ہے، مردوں کا اس میں سے حصہ ہے جو انہوں نے کمایا اور عورتوں کے لئے ان میں سے حصہ ہے جو انہوں نے کمایا، اور اللہ تعالیٰ سے اس کا فضل مانگو، یقیناً اللہ ہر چیز کا جاننے واﻻ ہے
Surah An-Nisaa 4:32 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi
دعا
دل کی صفائی کی دعا: اللہ سے دعا کہ دوسروں کے لیے دل کا کینہ دور کر دے۔
اور (ان کے لیے) جو ان کے بعد آئیں جو کہیں گے کہ اے ہمارے پروردگار ہمیں بخش دے اور ہمارے ان بھائیوں کو بھی جو ہم سے پہلے ایمان ﻻچکے ہیں اور ایمان داروں کی طرف سے ہمارے دل میں کینہ (اور دشمنی) نہ ڈال، اے ہمارے رب بیشک تو شفقت ومہربانی کرنے واﻻ ہے
Surah Al-Hashr 59:10 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi
قرآن
دوسروں کی چیزیں دیکھنا دکھ دیتا ہے۔ اللہ یاد دلاتا ہے کہ تیرے رب کا رزق بہتر اور باقی رہنے والا ہے۔
اور اپنی نگاہیں ہرگز ان چیزوں کی طرف نہ دوڑانا جو ہم نے ان میں سے مختلف لوگوں کو آرائش دنیا کی دے رکھی ہیں تاکہ انہیں اس میں آزما لیں تیرے رب کا دیا ہوا ہی (بہت) بہتر اور باقی رہنے واﻻ ہے
Surah Taa-Haa 20:131 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi
روزانہ ایک تسلی ای میل پر
لاگ ان کریں محفوظ کرنے اور روزانہ ای میل پانے کے لیے لاگ ان کریں۔