نہ تو تیرے رب نے تجھے چھوڑا ہے اور نہ وه بیزار ہو گیا ہے یقیناً تیرے لئے انجام آغاز سے بہتر ہوگا تجھے تیرا رب بہت جلد (انعام) دے گا اور تو راضی (وخوش) ہو جائے گا
Surah Ad-Dhuhaa 93:3-5 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi
قرآن
پہلے کے اہلِ ایمان نے بھی پکارا: اللہ کی مدد کب آئے گی؟ جواب ملا: وہ قریب ہے۔
کیا تم یہ گمان کئے بیٹھے ہو کہ جنت میں چلے جاؤ گے، حاﻻنکہ اب تک تم پر وه حاﻻت نہیں آئے جو تم سے اگلے لوگوں پر آئے تھے۔ انہیں بیماریاں اور مصیبتیں پہنچیں اور وہ یہاں تک جھنجھوڑے گئے کہ رسول اور اس کے ساتھ کے ایمان والے کہنے لگے کہ اللہ کی مدد کب آئے گی؟ سن رکھو کہ اللہ کی مدد قریب ہی ہے
Surah Al-Baqara 2:214 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi
قرآن
برسوں کے غم کے بعد یعقوبؑ نے کہا: اللہ کی رحمت سے کبھی ناامید نہ ہونا۔
میرے پیارے بچو! تم جاؤ اور یوسف (علیہ السلام) کی اور اس کے بھائی کی پوری طرح تلاش کرو اور اللہ کی رحمت سے ناامید نہ ہو۔ یقیناً رب کی رحمت سے ناامید وہی ہوتے ہیں جو کافر ہوتے ہیں
Surah Yusuf 12:87 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi
روزانہ ایک تسلی ای میل پر
لاگ ان کریں محفوظ کرنے اور روزانہ ای میل پانے کے لیے لاگ ان کریں۔