قرآن
خوش ہونا جائز ہے۔ اللہ فرماتا ہے کہ اس کے فضل اور رحمت پر خوش ہو۔
قُلْ بِفَضْلِ ٱللَّهِ وَبِرَحْمَتِهِۦ فَبِذَٰلِكَ فَلْيَفْرَحُوا۟ هُوَ خَيْرٌۭ مِّمَّا يَجْمَعُونَ
آپ کہہ دیجئے کہ بس لوگوں کو اللہ کے اس انعام اور رحمت پر خوش ہونا چاہئے۔ وه اس سے بدرجہا بہتر ہے جس کو وه جمع کر رہے ہیں
Surah Yunus 10:58 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi
قرآن
اللہ کی دی ہوئی نعمت کا ذکر کریں، یہ خود شکر کا ایک طریقہ ہے۔
وَأَمَّا بِنِعْمَةِ رَبِّكَ فَحَدِّثْ
اور اپنے رب کی نعمتوں کو بیان کرتا ره
Surah Ad-Dhuhaa 93:11 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi
قرآن
آپ کی خوشی بے شمار نعمتوں میں سے ایک ہے۔ گننا چاہیں تو گن نہیں سکتے۔
وَإِن تَعُدُّوا۟ نِعْمَةَ ٱللَّهِ لَا تُحْصُوهَآ ۗ إِنَّ ٱللَّهَ لَغَفُورٌۭ رَّحِيمٌۭ
اور اگر تم اللہ کی نعمتوں کا شمار کرنا چاہو تو تم اسے نہیں کر سکتے۔ بیشک اللہ بڑا بخشنے واﻻ مہربان ہے
Surah An-Nahl 16:18 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi